یورپی صنعتوں کیلئے میڈ ان یورپ نئے قوانین متعارف
برسلز(اے ایف پی) یورپی یونین نے بدھ کو چین سے مقابلے اور اپنی صنعتوں کو مضبوط بنانے کیلئے نئے میڈ ان یورپ قوانین متعارف کرائے ۔۔۔
یورپی کمیشن کے نائب صدر برائے صنعتی حکمت عملی سٹیفن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ صرف عملی قواعد میں تبدیلی نہیں بلکہ اقتصادی نظریہ میں بڑی تبدیلی ہے ، جو چند ماہ پہلے ناقابل تصور تھی۔ اس اقدام کا مقصد یورپی صنعتوں کی مسابقت کو بڑھانا اور برآمدات میں خودمختاری کو مضبوط کرنا ہے ، تاکہ عالمی منڈی میں یورپ کی پوزیشن مستحکم رہے ۔