چین نے ڈیزل و پٹرول کی برآمدات روک دیں

چین نے ڈیزل و پٹرول  کی برآمدات روک دیں

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے اپنی بڑی تیل ریفائنریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیزل اور پٹرول کی برآمدات عارضی طور پر روک دیں، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ توانائی کی سپلائی پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔۔

 قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے اہلکاروں نے ریفائنری نمائندگان سے ملاقات کر کے کہا کہ نئے معاہدے نہ کیے جائیں اور موجودہ برآمدات منسوخ کرنے کی کوشش کی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق پیٹروچائنا، سینوپیک، سی این او او سی، سینوکیم گروپ اور جیجیانگ پیٹروکیمیکل یہ برآمدی کوٹے باقاعدگی سے حاصل کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں