لبنان کا ایرانی پاسداران انقلاب کی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان
بیروت(اے ایف پی)لبنان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی ملک میں تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی ۔۔
۔لبنانی حکومت ان کے ارکان کو ملک بدر کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزیر اطلاعات مارکوس کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ارکان کو لبنانی سرزمین سے کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے تحت گرفتار کر کے ملک بدر کیا جا سکے گا۔