غیرقانونی کام کرنیوالے پناہ گزینوں کو سرکاری رہائش سے محروم کر دیا جائیگا:برطانیہ
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے غیرقانونی تارکین کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون توڑنے یا غیرقانونی کام کرنے والے پناہ گزینوں کو سرکاری رہائش اور مالی معاونت سے محروم کر دیا جائے گا۔۔۔
حکومت کے مطابق یہ اقدام ملک میں غیرقانونی ہجرت کم کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کا حصہ ہے ۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پناہ گزین بے گھر اور استحصال کا شکار ہو سکتے ہیں۔