انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30دن کی چھوٹ

 انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30دن کی چھوٹ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی برقراررکھنے کیلئے چھوٹ دی :امریکی وزیرخزانہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30 دن کی رعایت دے دی ۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے امریکی محکمہ خزانہ نے انڈین ریفائنریز کو روس سے تیل خریدنے کیلئے 30 دن کی چھوٹ دی ہے ۔ فروری 2026 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انڈیا نے روس سے تیل خریدنا بند کرنے کا وعدہ کیا ہے ، اس لئے اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا جا رہا ہے اور اس پر عائد 50 فیصد ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر انڈیا نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی نہیں کی تو ٹیرف 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے ، اس اقدام کا مقصد روس پر یوکرین جنگ بندی سے متعلق دباؤ بڑھانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں