ایران کے گرلز سکول پر حملے میں ممکنہ امریکی ذمہ داری کی نشاندہی

 ایران کے گرلز سکول پر حملے میں ممکنہ امریکی ذمہ داری کی نشاندہی

واشنگٹن (رائٹرز)امریکی تحقیقات نے ایران کے گرلز سکول پر حملے میں ممکنہ امریکی ذمہ داری کی نشاندہی کردی ۔دو امریکی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ۔۔۔

امریکی فوجی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ امکان ہے کہ امریکی افواج ایرانی لڑکیوں کے سکول پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے کیلئے ذمہ دار تھیں جس میں سینکڑوں بچیاں ہلاک ہوئیں لیکن ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے یا اپنی تحقیقات مکمل نہیں کر سکے ہیں۔ تحقیقات کے بارے میں مزید تفصیلات کا تعین نہیں کیاجاسکا کہ کس قسم کا گولہ بارود استعمال کیا گیا، کون ذمہ دار تھا یا امریکا نے سکول پر حملہ کیوں کیا۔حساس فوجی معاملات پر بات کرنے کیلئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے اہلکاروں نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ نئے شواہد سامنے آسکتے ہیں جو امریکا کو ذمہ داری سے بری کرتے ہیں اور اس واقعے میں کسی اور ذمہ دار فریق کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں