کینیڈا میں بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کاچھرا گھونپ کر قتل

کینیڈا میں بھارتی نژاد خاتون  نینسی گریوال کاچھرا گھونپ کر قتل

اوٹاوا (اے پی پی)کینیڈا میں بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا ۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 45سالہ سوشل میڈیا ورکر نینسی کی والدہ نے جالندھر میں انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔

 انکی بیٹی کو متعدد مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں ، نینسی کو اونٹاریو لاسل میں قتل کیا گیا۔ وہ پنجاب سے 2018 میں کینیڈا منتقل ہوئی تھی، وہاں اس نے نرسنگ کا کورس مکمل کیا اور ایک کمپنی میں کام کر رہی تھی۔ انہوں نے کینیڈین حکام پر زور دیا کہ وہ قتل میں ملوث افراد کو پکڑ کر انہیں سخت سزا دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں