برازیل :نرسنگ ہوم کی عمارت گرگئی ،12افرادہلاک
ریوڈی جنیرو (اے ایف پی)جنوب مشرقی برازیل میں ایک نرسنگ ہوم کے منہدم ہونے سے بارہ افراد ہلاک ہو گئے ، فائر فائٹرز نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 8افراد کو زندہ بچا لیا۔۔۔
جن میں ایک دو سالہ لڑکا بھی شامل تھا جبکہ نو دیگر اپنے طور پربچ نکلے تھے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق برازیل کے جنوبی شہر بیلو ہوریزونٹے کی چار منزلہ عمارت میں 29افراد موجود تھے جب وہ اچانک گرگئی ،عمارت میں اپارٹمنٹس اور ایک بیوٹی کلینک تھا، گرنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی تھی۔