بھارتی میڈیا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرفیک نیوزپھیلانے لگا

بھارتی میڈیا مشرق وسطیٰ کی  صورتحال پرفیک نیوزپھیلانے لگا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بعض بھارتی ٹی وی چینلز نہ صرف فیک ویڈیوز اور پرانی فوٹیج نشر کر رہے ہیں۔۔

 بلکہ جنگ کی کوریج کو سنسنی خیز انداز میں نشر کر کے خلیجی ملکوں میں خوف اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔خلیجی ملکوں کے اپنے میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولنا شروع کر دیا ہے اور کہا بعض بدنام زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز فیک نیوز پھیلا کر اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں ۔گلف نیوز نے اپنے ادارئیے میں لکھا کہ بھارت کے زہریلے ٹی وی چینلز کو اسلاموفوبیا پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں