ہم مضبوط قوت،یو اے ای آسان شکار نہیں :اماراتی صدر

ہم مضبوط قوت،یو اے ای آسان شکار نہیں :اماراتی صدر

اپنے ملک میں موجود ہر شخص کی حفاظت کرینگے :محمد بن زاید النہیان

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آگیا۔ ابوظہبی ہسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر اماراتی ٹی وی سے گفتگو میں محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ قوم حالت جنگ میں ہے ، ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں کے رہائشی جو کہ ہمارے خاندان مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے ۔انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف بھی کی۔دوسری جانب اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں