ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آج متوقع ،مجتبیٰ خامنہ ای فیورٹ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے اگلے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ آج ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق ایران کے ماہرین کی اسمبلی کے رکن حسین مظفری نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے سمجھا جا رہا ہے تاہم ایسے دعوؤں کی تصدیق کرنا مشکل ہے ۔ 88ارکان پرمشتمل مجلسِ رہبری کے اجلاس کا آج انعقاد رہبر اعلیٰ کے انتخاب کی خبر کو تقویت دیتاہے ۔