روسی تیل در آمد کیلئے کسی کی اجازت درکار نہیں:بھارت
بھارت توانائی ضروریات قومی مفاد کے تحت پوری کرتا ہے :بھارتی موقف بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز بروز اضافہ ہو رہا :برطانوی میڈیا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ روسی تیل کی درآمد جاری رکھی جائے گی اور اس کے لیے کسی ملک کی اجازت درکار نہیں۔ حکومتی ذریعے کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث روسی تیل کی فروخت کیلئے عارضی پابندیوں میں نرمی دی، تاہم بھارت کا موقف ہے کہ وہ اپنی توانائی ضروریات قومی مفاد کے تحت پوری کرتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس بدستور بھارت کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
دوسری جانب خطے میں جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے جبکہ بھارت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈرز کی قیمت میں سات فیصد اضافہ بھی کر دیا ہے ۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔