سی ای او گوگل 3سال میں 69کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک کمائیں گے

سی ای او گوگل 3سال میں 69کروڑ  20 لاکھ ڈالر تک کمائیں گے

نیو یارک (اے ایف پی)گوگل اور اس کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او سنڈر پیچائی اگلے تین سال میں نئے معاوضے کے منصوبے کے تحت 69کروڑ20لاکھ ڈالر تک کما سکتے ہیں۔

 امریکی سکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی فائلنگ کے مطابق ان کی سالانہ تنخواہ 20لاکھ ڈالر برقرار رہے گی، جبکہ باقی رقم الفابیٹ سٹاک اور ذیلی کمپنیوں’’ وے مو‘‘ اور’’ ونگ‘‘ کے حصص میں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں