ایران پر حملوں سے رجیم چینج ناممکن:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیز
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیز نے قرار دیا ہے کہ ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی وہاں رجیم چینج نہیں لاسکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران کی موجودہ حکومت کو ہٹانا ممکن نہیں ہے ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ رپورٹ نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے سینئر تجزیہ کاروں نے مرتب کی ہے ، جو امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔یہ رپورٹ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل مکمل کی گئی تھی۔