ایرانی ملاحوں کیساتھ عالمی قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا:سری لنکا
ماسکو ،نئی دہلی(اے ایف پی)سری لنکا نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں تباہ ہونے والے ایرانی جنگی جہاز کے بچ جانے والے ملاحوں کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ کے مطابق ایرانی جنگی جہازکے 32 ملاحوں کو محفوظ تحویل میں رکھا گیا ہے ۔دریں اثنا بھارت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایرانی جنگی جہازآئی آر آئی ایس لیون کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی ہے ۔