کینیا:شدیدبارش، 23ہلاک ہزاروں گھروں کو نقصان
نیروبی (اے ایف پی) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شدید بارش کے باعث اچانک طغیانی نے 23 افراد کی جان لے لی۔۔۔
ہزاروں گھروں اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچا ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشیں نکال رہی ہیں اور پھنسے ہوئے افراد کے بچاؤ میں مصروف ہیں ، شہر کی سڑکیں اور بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے ۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق ملک بھر میں کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔