آبنائے ہرمز :ٹگ بوٹ ڈوبنے سے 3 انڈونیشی ملاح لاپتا
جکارتہ(اے ایف پی) آبنائے ہرمز میں جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے پرچم والے ٹگ بوٹ مصافہ 2 کے ڈوبنے کے بعد تین انڈونیشی ملاح لاپتا ہو گئے ہیں جبکہ عملے کے 4 افراد بچ گئے۔
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جہاز پر انڈونیشیا، بھارت اور فلپائن کے سات عملے کے افراد موجود تھے ۔ حادثے سے قبل جہاز میں دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ سکیورٹی فرم وینگارڈ کے مطابق ٹگ بوٹ کو دو میزائل لگے ۔