ایران دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا :امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے جوابی حملوں کے ذریعے دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے جنگی مقاصد کے حصول میں درست راستے پر ہے ۔ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ ایرانی حکومت خطے اور عالمی سطح پر کس حد تک خطرہ پیدا کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی کارروائیاں عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں اور انہیں عالمی برادری کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔