قبرص پر حملہ پورے یورپ پر حملہ تصور ہوگا:فرانس
پافوس(اے ایف پی)فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے کہا ہے کہ قبرص پر ہونے والا حملہ دراصل پورے یورپ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔۔۔
وہ پیر کو قبرص کے دورے کے دوران پافوس میں قبرص اور یونان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ میکخواں کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذریعے قبرص کو نشانہ بنایا گیا جس پر یورپی ممالک کو تشویش ہے ۔