لندن :القدس مارچ پر پابندی
لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے فلسطین کے حق میں آئندہ اتوار کو ہونے والے یوم القدس مارچ پر پابندی کی منظوری دیدی۔۔۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی احتجاجی مارچ پر مکمل پابندی لگائی گئی، تاہم ایک محدود مظاہرے کی اجازت دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون کی مکمل طاقت استعمال کی جائے گی تاکہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو۔ اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن نے اس فیصلے کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا ہے ۔