امریکی فوج میں اے آئی کا استعمال مستقبل کو ہولناک بنا سکتا:چین
جنگ میں اے آئی کے ذریعے خودکار قتل جوابدہی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں :شعبہ دفاع ٹیکنالوجی خطرناک نتائج لا سکتی ، فلم ٹرمنیٹر میں دکھایا گیا مستقبل حقیقی ہو سکتا ہے
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے خبردار کیا کہ امریکا کی فوج میں مصنوعی ذہانت کے بے حد استعمال سے دنیا ایک ٹرمنیٹر طرز کے ہولناک مستقبل کی طرف جا سکتی ہے ۔ چین کے دفاعی شعبے کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ جنگ میں اے آئی کے ذریعے خودکار قتل یا دیگر ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے کے اقدامات اخلاقی حدود اور جوابدہی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی کی حد سے زیادہ رفتار خطرناک نتائج لا سکتی ہے ۔جیانگ بن نے خبردار کیا کہ فلم ٹرمنیٹر میں دکھایا گیا مستقبل حقیقی ہو سکتا ہے ۔