یو اے ای صدر کی لکھی ہوئی حب الوطنی پر مبنی نظم خصوصی موسیقی کیساتھ پیش
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے حب الوطنی پر مبنی نظم رجال واللہ رجال لکھی ہے ، جسے قومی آرکسٹرا نے خصوصی موسیقی کے ساتھ پیش کیا۔۔۔
ریاستی میڈیا کے مطابق یہ نظم ان افراد کے اعزاز میں ہے جو ملک کی حفاظت میں اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے ۔ پیشکش میں مردکندرا اور سفید عبایا میں نظر آئے ، اور آرکسٹرا میں خواتین اور غیر ملکی بھی شامل تھیں۔ ویڈیو میں لڑاکا طیاروں کے مناظر بھی شامل کیے گئے ۔