بھارتی ریلائنس کمپنی امریکا میں بڑی آئل ریفائنری تعمیر کرے گی:ٹرمپ

بھارتی ریلائنس کمپنی امریکا میں بڑی  آئل ریفائنری تعمیر کرے گی:ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ انڈیا کی توانائی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز امریکا میں پہلی بڑی تیل کی ریفائنری تعمیر کرے گی۔۔۔

 نیا پلانٹ ٹیکساس کے پورٹ آف براؤنز ویل میں قائم ہوگا۔ ٹرمپ نے اس منصوبے کو تاریخی 300 ارب ڈالر کا معاہدہ قرار دیا، لیکن کمپنی کی شراکت کی  تفصیلات نہیں بتائیں۔واضح رہے ریلائنس بھارت کی سب سے بڑی نجی کمپنی ہے ، جو دنیا کی سب سے بڑی جمناگر ریفائنری چلاتی ہے ۔ یہ ریفائنری 1970 کے بعد خلیج میکسیکو میں بننے والی پہلی اور مکمل امریکی شیل تیل پروسیس کرنے والی واحد ریفائنری ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں