سوڈان :ڈرون حملہ، جنازے میں جانیوالے 40 افراد ہلاک
کردفان(اے ایف پی)سوڈان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔
مقامی ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ مغربی کردفان ریاست میں ابو زباد اور الفولہ شہر کے درمیان سڑک پر پیش آیا جہاں ایک پک اپ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں سوار زیادہ تر خواتین تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شامل ہیں جنہیں ایک ہی مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا۔