روس پر یوکرینی میزائل حملے 7افرادہلاک،24زخمی
بریانسک(اے ایف پی)روس پر یوکرین کے میزائل حملے میں سات افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوئے ۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین نے کم از کم سات برطانوی ساختہ سٹارم شیڈو میزائل داغے۔۔۔
یوکرین نے بتایا کہ حملہ ایک مائیکرو الیکٹرانکس فیکٹری پر کیا گیا، جو روسی فوج کے لیے پرزے تیار کرتی تھی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ جارح کے خلاف حملے جائز جواب ہیں۔