امریکا نے ٹیرف معاہدہ توڑا تو سخت جواب دینگے :یورپی یونین
برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے تجارتی محصولات سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔۔
یورپی کمیشن کے ترجمان اولاف گل نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے نئے تجارتی ٹیرف کے اعلان کے بعد واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال یورپی یونین اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر کمیشن متناسب اور مضبوط جواب دے گا۔صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔