برطانیہ :نئے کرنسی نوٹوں سے چرچل و دیگر شخصیات کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے جنگِ عظیم دوم کے رہنما ونسٹن چرچل سمیت دیگر معروف شخصیات کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
، جس پر بعض ارکان پارلیمنٹ نے سخت اعتراض کیا ہے ،بینک آف انگلینڈ کے مطابق آئندہ سیریز کے نوٹوں پر برطانیہ کے مقامی جنگلی حیات اور قدرتی مناظر نمایاں کیے جائیں گے ۔ اس تبدیلی کے تحت جین آسٹن، جے ایم ڈبلیو ٹرنر اور ایلن ٹورنگ کی تصاویر بھی مرحلہ وار ہٹا دی جائیں گی۔ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن جعلی نوٹوں کی روک تھام اور برطانیہ کی قدرتی خوبصورتی اجاگر کرنے میں مدد دیں گے ۔ بعض سیاستدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تاریخی شخصیات کی جگہ جانوروں کی تصاویر لانا مناسب نہیں۔