چین :نسلی اتحاد کو فروغ دینے کیلئے نیا قانون منظور

چین :نسلی اتحاد کو فروغ  دینے کیلئے نیا قانون منظور

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے ایک نیا قانون منظور کیا جس کا مقصد ملک کے 55 نسلی اقلیتی گروہوں کے درمیان نسلی اتحاد اور ترقی کو فروغ دینا ہے ۔۔۔

 قانون کے تحت تعلیم، سرکاری امور اور کمیونٹی کی سطح پر زندگی میں مینڈیرین کو بنیادی زبان قرار دیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ قانون یکم  جولائی سے نافذ ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون ہان چینی اکثریت کے علاوہ دیگر قومیتوں کی شناخت کمزور کر سکتا ہے اور کسی بھی اتحاد کو چیلنج کرنے والوں کو علیحدگی پسند قرار دینے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں