امریکی درآمدی محصولات ، ہنڈا کو 16 ارب ڈالر کا نقصان
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپانی کمپنی ہنڈا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پالیسی میں تبدیلیوں اور درآمدی محصولات کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے تقریباً 16 ارب ڈالر کے اخراجات اور نقصانات کا سامنا کرے گی۔۔۔
کمپنی نے بتایا کہ امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس مراعات ختم ہونے ، فوسل فیول قوانین نرم ہونے اور شمالی امریکا میں ای وی مارکیٹ سست ہونے کی وجہ سے کچھ ماڈلز کی لانچنگ منسوخ کی گئی ہے ۔ ہونڈا نے پیشگوئی کی کہ مالی سال کے اختتام تک خالص نقصان 420 سے 690 ارب ین کے درمیان ہو سکتا ہے ، جبکہ پہلے 300 ارب ین منافع متوقع تھا۔