امریکا نے پابندی کے شکار ممالک کوعارضی طور پر روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے عارضی طور پر پابندیوں کے شکار ممالک کو روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دے دی ہے تاہم شرط یہ ہے کہ وہ تیل پہلے سے جہازوں پرلدا ہوا ہو اور سمندر میں موجود ہو۔۔۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے سیکرٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جس کا مقصد جنگ کے دوران ‘عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کو فروغ دینا’ہے ۔صدر ٹرمپ کی یہ اجازت 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ‘یہ محدود اور قلیل مدتی اقدام صرف اس تیل پر لاگو ہوتا ہے جو پہلے سے ترسیل کے مراحل میں ہے اور اس سے روسی حکومت کو کوئی نمایاں مالی فائدہ نہیں پہنچے گا۔’سکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ ‘تیل کی قیمتوں میں یہ عارضی اضافہ ایک مختصر اور وقتی خلل ہے ، جو طویل مدت میں ہمارے ملک اور معیشت کے لیے بڑے فائدے کا باعث بنے گا۔