یوکرین کا روس پر فرانسیسی اور برطانوی میزائلوں سے حملہ

یوکرین کا روس پر فرانسیسی اور برطانوی میزائلوں سے حملہ

روس نے برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا

ماسکو (اے ایف پی)روس نے یوکرین کی جانب سے بریانسک شہر پر فرانسیسی اور برطانوی ساختہ میزائلو ں سے حملے کے معاملے پر برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ گزشتہ روز مشرقی یوکرین میں روسی حملے کے نتیجے میں ایک بس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے ۔روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کو بریانسک پر ہونے والے حملے میں فرانسیسی اور برطانوی ساختہ سٹورم شیڈو میزائل استعمال کئے گئے اور یہ حملہ برطانوی اور فرانسیسی ماہرین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں تھا،اس حملے میں سات افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے جو دہشت گردانہ کارروائی ہے ۔روس نے دونوں ملکوں کے سفرا کو خبردار کیا کہ اگر لندن اور پیرس کیف حکومت کی حمایت جاری رکھتے ہیں تو مسلح تنازع کے نتائج اور کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوگی ۔روس نے گزشتہ روز قصبے کوپیانسک پرمیزائل داغا جو نواحی گاؤں نووا اولیکساندریوکا کے قریب ایک مسافر بس کو جا لگا جس سے 3افراد ہلاک ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں