امریکی ایئرپورٹس کاسکیورٹی عملہ تنخواہوں سے محروم، سفری نظام متاثر
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا میں وفاقی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کو تقریباً ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے اور کانگریس میں جاری بجٹ تنازع میں تعطل کے باعث ملک بھر میں سفری نظام متاثر ہونا شروع ہوگیا۔۔۔
امریکی ایئرپورٹس پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو تاحال تنخواہ نہیں مل سکی ۔ فنڈنگ کے تعطل کے باعث ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ہزاروں ملازمین کو بغیر تنخواہ کام کرنا پڑ رہا ہے ،دو ہفتے قبل سکیورٹی اہلکاروں کو صرف جزوی ادائیگی کی گئی تھی ۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق 14 فروری کو شٹ ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 300 سے زائد ملازمین ادارہ چھوڑ چکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق غیر حاضری کے واقعات بھی دگنے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔