کیوبا کا ویٹی کن سے مذاکرات کے بعد 51 قیدی رہا کرنے کا اعلان
ہوانا (اے ایف پی)کیوبا نے ویٹی کن کے ساتھ مذاکرات کے بعد خیرسگالی کے جذبے کے تحت 51 قیدیوں کو جلد رہا کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔
کیوبا کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ کیوبا اور ویٹی کن کے درمیان قریبی تعلقات کے پیش نظر کیا گیا ہے ، قیدیوں کو آئندہ چند دنوں میں رہا کر دیا جائے گا۔وزارت کے مطابق رہائی پانے والے افراد نے اپنی سزا کا بڑا حصہ کاٹ لیا ہے اور جیل میں اچھا رویہ اختیار کیا، تاہم قیدیوں کی شناخت یا ان پر عائد الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔انسانی حقوق کی تنظیم پرزنرز ڈیفنڈرز کے مطابق اس وقت کیوبا میں 1200 سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں۔