نیدرلینڈز:عبادت گاہ کے باہر دھماکاکرنے کا شبہ، چار نوجوان گرفتار

نیدرلینڈز:عبادت گاہ کے باہر  دھماکاکرنے کا شبہ، چار نوجوان گرفتار

ایمسٹرڈیم (اے ایف پی)نیدرلینڈز کی پولیس نے روٹرڈیم میں ایک عبادت گاہ کے باہر دھماکا کرنے کے شبہ میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کی شناخت سے ملتی جلتی تفصیل رکھنے والے ڈرائیور کی گاڑی کو ایک اور عبادت گاہ کے قریب روکاگیا اوراس کی نشاندہی پر دیگر گرفتاریاں ہوئیں ۔گرفتار افراد میں دو کی عمر 19 سال، ایک کی 18 جبکہ چوتھے کی 17 سال ہے ۔ نیدر لینڈز حکام نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو  گردش کر رہی ہے جس میں عبادت گاہ کی عمارت کے قریب آگ بھڑکتی نظر آرہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں