یورپی یونین نے جنسی نوعیت کی ڈیپ فیکس تصاویر پر پابندی کی حمایت کردی

یورپی یونین نے جنسی نوعیت کی ڈیپ  فیکس تصاویر پر پابندی کی حمایت کردی

برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین کے رکن ممالک نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی جانے والی جنسی نوعیت کی ڈیپ فیکس تصاویر پر پابندی کی حمایت کر دی ہے۔۔۔

 یہ فیصلہ ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’’گروک‘‘کی جانب سے بنائی گئی متنازع تصاویر پر شدید ردعمل کے بعد سامنے آیا۔یورپی سفیروں نے گزشتہ روز برسلز میں ہونیوالے اجلاس میں اتفاق کیا کہ ایسی اے آئی ٹیکنالوجی پر پابندی لگائی جائیگی جو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد تیار کرتی ہو،یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹیاں بدھ کو اس پابندی کی منظوری کیلئے نئے قانون پر ووٹنگ کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں