اسرائیل: 231 ارب22کروڑ روپے کا ہنگامی دفاعی بجٹ منظور

اسرائیل: 231 ارب22کروڑ روپے کا ہنگامی دفاعی بجٹ منظور

اضافی فنڈز اسلحہ اور جدید دفاعی نظام کی خریداری کیلئے استعمال کیے جائینگے ایران جنگ کے پیش نظر جنگی ذخائر بڑھانا ناگزیر :اسرائیلی وزارت خزانہ

یروشلم (اے ایف پی)ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تیسرے ہفتے میں اسرائیل نے فوجی خریداری کیلئے 231 ارب22کروڑ روپے (827 ملین ڈالر)کے ہنگامی بجٹ کی منظوری دیدی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے ٹیلی فونک اجلاس میں2اعشار یہ 6ارب شیکل کے پیکج کی منظوری دی۔رپورٹس کے مطابق اضافی فنڈز اسلحہ، گولہ بارود اور جدید دفاعی نظام کی خریداری سمیت فوری عسکری ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔ وزارتِ خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شدید لڑائی کے پیش نظر جنگی ذخائر کو فوری طور پر بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں