مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی ، نوجوان شہید
سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فورسز نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ دریں اثنا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں نظربندکشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔