مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 58ہزار نئے قالین بچھا دئیے گئے
ریاض (اے پی پی)مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 58 ہزار نئے قالین بچھا دئیے گئے ہیں۔ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے دونوں مقدس مساجد کیلئے نئے قالین فراہم کیے۔
حرمین شریفین میں تعینات فیلڈ ٹیمیں ان قالینوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہیں، ان کی صفائی اور استعمال کے باعث خراب ہونے والے قالینوں کی تبدیلی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرتی ہیں۔جنرل اتھارٹی کی جانب سے صفائی اور دیکھ بھال کے ساتھ انتہائی سخت حفاظتی معیارات کو بھی ترجیح دی جاتی ہے ۔