جرمنی :بھارتی نژاد پادری پہلی بار کیتھولک بشپ مقرر
برلن(دنیا مانیٹرنگ)جرمنی کے کیتھولک چرچ نے پہلی بار یورپ سے باہر پیدا ہونے والے 48 سالہ بھارتی نژاد پادری جوشی پاٹھکل کو مائنز ڈائیوسیس کا معاون بشپ مقرر کیا ہے۔
وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جرمنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مختلف کلیسائی ذمہ داریاں نبھا چکے ۔ چرچ حکام کے مطابق یہ تقرری اس بات کی علامت ہے کہ تارکین پس منظر رکھنے والے افراد بھی جرمنی میں کلیسائی قیادت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جرمن بشپس کانفرنس کے مطابق ملک میں تقریباً دو کروڑ کیتھولک مسیحی رہتے ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر ملکی پس منظر رکھنے والوں کی بھی ہے ۔