ایران :کم از کم اجرت میں 60 فیصد اضافہ
تہران(اے ایف پی) ایران کے وزیر محنت نے کم از کم اجرت میں 60فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کیا ہے۔۔
جس کے بعد ماہانہ اجرت 103 ملین ریال سے بڑھ کر 166 ملین ریال ہو جائے گی ، یہ اقدام رواں سال کے ایرانی کیلنڈر کے آغاز سے نافذ ہوگا۔اجرت میں اضافہ حالیہ مہنگائی اور احتجاجی مظاہروں کے بعد کیا گیا ۔