سری لنکا : ایندھن بچانے کیلئے ہفتے میں4دن کام کی پالیسی نافذ
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے ایندھن کی قلت کے پیش نظر سرکاری ر اداروں اور تعلیمی اداروں کیلئے چار روزہ ورک ویک نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔
، کمشنر جنرل پربھت چندریکیرتی نے کہا کہ سرکاری دفاتر بدھ سے ہفتے میں چار دن کام کریں گے ۔ صدر انورا کمار دیسانایکے نے کہا کہ ہسپتال، بندرگاہیں اور ہنگامی خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے ۔حکومت نے خبردار کیا کہ جنگ کی شدت اور طویل عرصے تک جاری رہنے سے ملک کی معیشت پر شدید اثر پڑ سکتا ہے ۔