امریکا اور چین کا تجارتی محصولات کی سطح مستحکم رکھنے پر اتفاق

امریکا اور چین کا تجارتی محصولات کی سطح مستحکم رکھنے پر اتفاق

دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ تجارتی تعلقات میں توازن برقرار رہے :چین چین کیساتھ مذاکرات تعمیری ،تجارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہو رہی:امریکا

بیجنگ(رائٹرز،اے ایف پی) چین اور امریکا نے پیرس میں دوروزہ مذاکرات کے دوران تجارتی محصولات (ٹیرف) کی سطح کو مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اعلان چینی بین الاقوامی تجارتی نمائندے لی چنگ گانگ نے پیر کو پریس بریفنگ میں کیا۔ لی چنگ گانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ تجارتی تعلقات میں توازن برقرار رہے اور اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جائے ۔دونوں ممالک نے دو طرفہ ورکنگ میکانزم قائم کر کے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم عالمی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے ۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کو کہا کہ فرانس کے دارالحکومت میں چینی حکام کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے جو تعلقات میں استحکام کو ظاہر کرتے ہیں۔بیسنٹ کے مطابق یہ ملاقات ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین کی راہ ہموار کر رہی ہے ، جو ابتدائی طور پر 31مارچ سے 2اپریل طے تھا لیکن ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے سبب ملتوی ہو سکتا ہے ۔ بیسنٹ نے کہا کہ صدر کی تجارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہو رہی ، صرف طریقہ کار میں ردوبدل ہو رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں