بنگلہ دیش اور بھارت کا معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور بھارت کا معاشی  تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ) بنگلہ دیش اور بھارت نے پیر کو ٹرانسپورٹ، توانائی اور ڈیجیٹل رابطوں سمیت مختلف پہلوؤں پر ۔۔

معاشی تعاون کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔ بھارتی ہائی کمشنر پرانے ورما نے ڈ ھا کا میں بنگلہ دیشی وزیرِ مالیات اور منصوبہ بندی کے مشیر پروفیسر راشد المحمود تیتومیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے عوامی شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پر بھی غور کیا ۔ ملاقات میں مالی شعبے ، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون، اور کاروبار کے لیے آسانیاں بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں