شمالی کوریا :سپریم پیپلز اسمبلی کیلئے ووٹنگ مکمل،99.99 فیصد ٹرن آؤٹ

شمالی کوریا :سپریم پیپلز اسمبلی کیلئے ووٹنگ مکمل،99.99 فیصد ٹرن آؤٹ

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا میں سپریم پیپلز اسمبلی کے لیے ووٹنگ اتوار کو مکمل ہوئی، جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی۔۔

 حاضری تقریباً 99.99 فیصد رہی، شمالی کورین رہنما کیم جونگ ان نے دارالحکومت کے شمال میں سنچون کے علاقے میں کوئلے کی کان پر ووٹ دیا اور کان کنوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس اسمبلی کے اجلاس میں سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آیا کیم جونگ ان کو صدر کا عہدہ دیا جائے گا یا نہیں، جو طویل عرصے سے ان کے مرحوم دادا کے لیے مخصوص تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں