امریکا میں فراڈ کے خلاف ٹاسک فورس قائم، نائب صدر جے ڈی وینس سربراہ مقرر

امریکا میں فراڈ کے خلاف  ٹاسک فورس قائم، نائب صدر  جے ڈی وینس سربراہ مقرر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے اینٹی فراڈٹاسک فورس قائم کرنے کے ایگریکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے۔۔

 ، نائب صدر جے ڈی وینس فورس کے سربراہ ہوں گے ۔ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی ۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد مختلف ریاستوں میں مبینہ مالی بدعنوانی اور ٹیکس  دہندگان کے پیسے کے غلط استعمال کی تحقیقات کو تیز کرنا ہے ۔چیئرمین فیڈرل ٹریڈ کمیشن اینڈریو فرگوسن کو ٹاسک فورس کے نائب چیئرمین مقررکیاگیاہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے مشیر سٹیفن ملر سینئر ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں