عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد بڑھ گئیں
لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک پر ایران کی تازہ حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 3.1 فیصد اضافے سے 96.36 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ 3 فیصد بڑھ کر 103.18 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ۔ماہرین کے مطابق ایرانی حملے خلیج عمان اور عراق کے اہم تیل کے مراکز کو نشانہ بنا کر توانائی کی فراہمی کیلئے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔ جاری بحران تیل کی سپلائی اور عالمی افراط زر کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔