شمالی کوریا: 22مارچ کو پارلیمانی اجلاس، کیم جونگ کے بطور صدر انتخاب پر غور کیا جائیگا

شمالی کوریا: 22مارچ کو پارلیمانی اجلاس، کیم جونگ کے  بطور صدر انتخاب پر غور کیا جائیگا

سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا کی 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی 22 مارچ کو اجلاس کرے گی۔ ریاستی میڈیا کے مطابق 687 ارکان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں ملک کے آئین میں ترامیم اور ریاستی قیادت کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔ خاص طور پر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیم جونگ اُن کو ریاستی امور کا صدر نامزد کیا جائے یا نہیں۔ اجلاس میں پارٹی کی اہم پالیسیوں اور حکومتی فیصلوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں