سابق ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے عبوری عدالتی کمیٹی قائم کر دی

سابق ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی  نے عبوری عدالتی کمیٹی قائم کر دی

واشنگٹن(اے ایف پی) ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے ایک عبوری عدالتی کمیٹی قائم کر دی ہے ، جو مستقبل میں ایران میں حقائق جانچنے والے کمیشن کے قیام کیلئے قواعد و ضوابط تیار کرے گی۔

کمیٹی کی قیادت نوبل انعام یافتہ شیرین عبادی کریں گی۔ رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایران میں مظالم اور قید و تشدد کے شکار افراد کے حق میں انصاف کی کوشش کرے گی۔ دیگر ارکان میں ڈچ ایرانی پروفیسر افشین ایلیان، اراج مسجدی اور ڈاکٹر لیلا بہمنی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں