ناروے :زیادتی و دیگر جرائم استغاثہ کا شہزادی کے بیٹے کو7سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ
اوسلو(اے ایف پی)ناروے میں استغاثہ نے ولی عہد کی اہلیہ کے بیٹے ماریئس بورگ ہوئبی کو زیادتی سمیت مختلف جرائم میں سات سال ، سات ماہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔
29 سالہ ملزم پر 40 الزامات ہیں جن میں چار خواتین سے زیادتی کے دعوے شامل ہیں، جبکہ مجموعی سزا 16 سال تک ہو سکتی ہے ۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ یہ جرائم متاثرین کی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑتے ہیں۔ ملزم نے چند معمولی الزامات تسلیم کیے مگر زیادتی کے الزامات سے انکار کیا، مقدمہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔