سویڈن :ہنگامی حالات میں شہریوں کو ایک ہزار کرونا تک نقد رقم رکھنے کی ہدایت

سویڈن :ہنگامی حالات میں شہریوں کو ایک ہزار کرونا تک  نقد رقم رکھنے کی ہدایت

سٹاک ہوم(اے ایف پی)کیش لیس معیشت کی جانب تیزی سے بڑھنے والا سویڈن اب ہنگامی حالات کے پیش نظر شہریوں کو نقد رقم رکھنے کی ہدایت دے رہا ہے ۔۔۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ہر بالغ کے پاس ایک ہزار کرونا نقد موجود ہوں تاکہ ایک ہفتے کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ حکومت نے دکانوں اور فارمیسیز پر کیش قبول کرنا لازمی بنانے کا بل بھی پارلیمان میں پیش کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے فوائد کے ساتھ خطرات بھی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد کے لیے ، اس لیے متبادل ادائیگی کے طریقے ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں